چیف جسٹس کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کی ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو جعلی اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کی ہدایت
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ کی تردید کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نام سے ٹوئٹر اکاونٹ جعلی ہے اور ان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کسی قسم کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ چیف جسٹس کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹس پر کارروائی کریں۔