دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور شوہر ہنزہ میں جاں بحق

نوبیاہتا جوڑے کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس اخراج کے باعث ہوئی، سیکرٹری خارجہ

سیدہ فاطمی 10دن پہلے ہی فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھیں فوٹو:فائل

دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور شوہر ہنزہ میں جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز خاتون افسر سیدہ فاطمی اپنے شوہر سمیت ہنزہ میں جاں بحق ہوگئیں۔ سیدہ فاطمی اور ان کے خاوند کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی۔


سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نوبیاہتا جوڑے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیدہ فاطمی دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھیں اور 10 دن قبل ہی فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھیں جب کہ ان کی شادی 29 نومبر کو ہوئی، سیدہ فاطمی اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون کے لئے ہنزہ گئی تھیں جہاں ہوٹل کے کمرے میں گیس اخراج کے باعث دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

 
Load Next Story