بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فکسنگ کی تحقیقات کا دائرہ دیگر ممالک تک وسیع
اگست میں بھی رپورٹ مکمل نہیں ہوسکے گی، صدرکرکٹ بورڈ کو خدشہ.
ISLAMABAD:
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فکسنگ کی تحقیقات کا دائرہ دیگر ممالک تک وسیع کردیا گیا۔
بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلہ دیش میں اپنا کام مکمل کرلیا، اب وہ دیگر ممالک کے لوگوں سے پوچھ گچھ کریں گے، ہمیں یقین تھا کہ لندن میں ہمیں رپورٹ مل جائے گی مگر اب ایک ماہ کا مزید وقت لے لیا گیا، مجھے لگتا ہے کہ یہ تحقیقات اگست میں بھی مکمل نہیں ہوسکیں گی۔ انھوں نے بورڈ پراعتراض کرنے والے سابق سربراہ شبیر حسین کو بے نقاب کرنے کی دھمکی دے دی، شبیر نے دعویٰ کیا تھا کہ بی سی بی اپنے تیار کردہ نئے آئین کی منظوری تک ڈھاکا پریمیئر لیگ منعقد کرنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتا کیونکہ اس سے ٹاپ 6 ٹیموں کو انتخابات میں دو کونسلرز کی اجازت مل جائے گی۔
آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر جب ان سے شبیرحسین کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا توانھوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں نے ملکی کرکٹ سے میڈیا کے ذریعے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا تو میں ان سب کو بے نقاب کردوں گا، میرے لیے انتخابات سے زیادہ کھیل کو کرپشن سے صاف کرنااور میں اس کیلیے کوشش کرتارہوں گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بورڈ انتخابات ایک ماہ میں ہوسکتے ہیں، ہمیں اس بارے میں بھی آئی سی سی کی سفارشات کا انتظار ہے۔ڈھاکا پریمیئر لیگ کے بارے میں نظم الحسن نے کہاکہ ہم اسے کسی بھی روز شروع کرسکتے ہیں مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ دو ہفتوں کے اندر آغاز ہوجائے گا۔