سعودی عربغیرقانونی تارکین وطن کو4 نومبرتک مہلت مل گئی
غیرقانونی تارکین اس عرصے میں خودکوریگولرائزکروائیں یا پھر قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ملکوں کوواپس لوٹ جائیں۔
سعودی عرب نے غیرقانونی تارکین وطن کو4نومبرتک ملک میں رہنے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے غیرقانونی تارکین وطن کو 4 نومبرتک ملک میں رہنے کی اجازت دے دی، اس سلسلے میں شاہ عبداللہ کے دستخطوں سے شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے اپریل میں 3 ماہ کے لیے دی جانے والی مہلت آج ختم ہو رہی تھی جس پر اس کی معیاد مزید 4 مہینے تک بڑھا دی گئی،سعودی وزارت داخلہ نے غیرقانونی تارکین سے کہا ہے کہ وہ اس عرصے میں خودکوریگولرائزکروائیں یا پھر قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ملکوں کوواپس لوٹ جائیں۔