مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیری شہید

نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس

نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے مجگنڈ میں نام نہاد تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کٹھ پتلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تینوں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ شہید نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 5 گھر بھی مسمار کردیے ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، ایک ماہ میں 48 کشمیری شہید

دوسری جانب نام نہاد سرچ آپریشن میں بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس کے بعد حکام کی جانب سے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ خواتین اور بچوں سمیت 48 کشمیریوں کو شہید کردیاتھا جب کہ احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے لیے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن، آنسوگیس، شیلنگ اور لاٹھی چارج کا بھی بے دریغ استعمال کیا تھا جس کے باعث 196 کشمیری زخمی ہوئے جن میں بزرگ اور خواتین شامل ہیں۔
Load Next Story