لاہور میں شادی سے ایک روز پہلے بیوٹی پارلر جاتے ہوئے دلہن قتل

طاہرہ مہندی کی تیاری کے لیے بیوٹی پارلر گئی تھی کہ رستے میں نوجوانوں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا

طاہرہ مہندی کے لیے بیوٹی پارلر گئی کہ رستے میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا فوٹو:فائل

تھانہ رائیونڈ کی حدود میں شادی سے ایک روز پہلے بیوٹی پارلر جاتے ہوئے دلہن کو قتل کردیا گیا۔


پولیس کے مطابق لاہور میں تھانہ رائیونڈ کی حدود میں 25 سالہ دلہن طاہرہ اپنی بہن کے ہمراہ مہندی کی تیاری کے لیے مقامی بیوٹی پارلر گئی تھی۔ مقتولہ رائیونڈ میں واقع بیوٹی پارلر کے باہر پہنچی تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ طاہرہ کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں اور مقتولہ کے موبائل فون کو قبضے میں لیکر ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔
Load Next Story