محمد حفیظ پی ایس ایل فور کے لیے لاہور قلندرز کے کپتان مقرر
لاہور قلندر اب تک پی ایس ایل میں اچھے نتائج نہیں دے پائی، لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا، محمد حفیظ
محمد حفیظ کو پی ایس ایل فور کے لیے لاہور قلندرز ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔
لاہور کے رائل پام اینڈ کنٹری کلب میں پریس کانفرنس میں قلندرز انتظامیہ کی طرف سے محمد حفیظ کو یہ ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر محمد حفیظ کو رانا فواد نے لاہور قلندرز کی شرٹ بھی پیش کی۔
پہلے ایڈیشن میں اظہر علی لاہور قلندرز کے کپتان تھے جبکہ دوسرے اور تیسرے ایڈیشن میں نیوزی لینڈ کے میکولم نے قیادت کی تھی۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
کرکٹر نے کہا کہ لاہور قلندرز اب تک پی ایس ایل میں اچھے نتائج نہیں دے پائی، لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا، بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں جائیں گے اور شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔
پریس کانفرنس میں لاہور قلندرز کے اونر رانا فواد اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے بھی حفیظ کو ایک بہترین کپتان قراردیتے ہوے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔