افغانستان بگرام حراستی مرکز سے 3 قیدی پاکستان کے حوالے

ان افراد میں نذیر،بشارت اورعبداللہ شامل ہیں،ان میں سے دوکا تعلق لودھراں جبکہ ایک کا تعلق صوابی سے ہے۔

ان افراد میں نذیر،بشارت اورعبداللہ شامل ہیں،ان میں سے دوکا تعلق لودھراں جبکہ ایک کا تعلق صوابی سے ہے۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں بگرام ائربیس پر واقع حراستی مرکز سے 3 قیدیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔


تینوں قیدیوں کو پوچھ گچھ کیلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری نے قیدیوںکو پاکستان کے حوالے سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔تینوں کو 2007 میں افغانستان میں اتحادی افواج کی نگرانی کرنے اور تفصیلات القاعدہ کو دینے کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ سیکیورٹی فورسزکے ذرائع کے مطابق افغانستان میں قیام میں دوران ان افرادکی نشاندہی پر القاعدہ اور دیگرتنظیموں نے ایساف فورسزکیخلاف کارروائیاں کیں۔چھ سال تک ان پاکستانیوں کو بگرام ائربیس پر رکھا گیا۔ ان افراد میں نذیر،بشارت اورعبداللہ شامل ہیں،ان میں سے دوکا تعلق لودھراں جبکہ ایک کا تعلق صوابی سے ہے۔
Load Next Story