وفاقی کابینہ کا اجلاس آج کارکردگی پر بریفنگ لی جائیگی

وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے،5 منٹ سوال وجواب ہوں گے

وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے،5 منٹ سوال وجواب ہوں گے فوٹو:فائل

KARACHI:
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس (آج) پیر کو طلب کرلیا، اجلاس ساڑھے 10 بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوگا۔


تمام وفاقی سیکریٹریز بھی وزیراعظم آفس میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات وجوابات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کو 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں۔
Load Next Story