انڈونیشیا میں زلزلے سے 22 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 6.2ریکارڈ کی گئی

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہےجس کے باعث ہلاکتوں میں مزیداضافے کا خدشہ ہے،حکام فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں زلزلے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ۔



انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آنے والے زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلےکے باعث متعدد عمارتیں اور مکانات گرنے سے سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے، اب تک ملبے سے 22 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


انتظامیہ کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہےجس کے باعث ہلاکتوں میں مزیداضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے، ریسکیو کی ٹیمیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں جس میں آرمی بھی حصہ لے رہی ہے ۔

Load Next Story