دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، صدر اور وزیراعظم کے پیغامات فوٹو:فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جبکہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔


انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں معاشرے کے غریب، پسماندہ لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے استحصال کو روکنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے محروم طبقات کے وقار، انہیں مساوی حقوق کی فراہمی اور مساوات اور اس نصب العین کو ٹھوس حیثیت میں تبدیل کرنے کے لئے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان عالمی ادارے کے منشور کی مکمل پاسداری کرتا ہے جو کسی زبان، نسل، صنف اور مذہب کی تفریق کے بغیر انسانی حقوق کے احترام اور آزادی کے بنیادی حق کی حوصلہ افزائی اور اس کے فروغ پر زوردیتا ہے۔
Load Next Story