پاکستانی ہائی کمیشن کا قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پر وقار ظہرانے کا اہتمام

تقریب میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پر وقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔


بھوبینیشور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز توقیر ڈار، حسن سردار، اصلاح الدین صدیقی ودیگرز نے شرکت کی، اس موقع پر بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بڑا چیمپئن ہو، پرواہ نہیں، آپ چیمپئنز کے چیمپئن ہیں، آپ سب پلیئرز کی خوش قسمتی ہے کہ آپ حسن سردار اور توقیر ڈار جیسے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عالمی کپ میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے، لیکن صرف شرکت کرنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اصل منزل ہدف کا حصول ہے، کوچز مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ آپ کے کھیل میں کیا خامیاں اور کیا خوبیاں ہیں تاہم میرے رائے میں آپ سب کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، اب آپ ورلڈ کپ میں جس مقام پر ہیں، وہاں کھونے کی کوئی گنجائش نہیں، پرامید ہوں کہ آپ لوگ پاکستان کا کھویا ہوا وقار واپس دلانے میں کامیاب رہیں گے۔
Load Next Story