باربار درخواست کے باجود افغانستان پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا وزیرخارجہ
ہمارے سفارت خانے کو قیدیوں تک کونسلر رسائی بھی نہیں دی جاتی ہے، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ افغانستان بار بار درخواست کے باوجود قید پاکستانیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ افغانستان بار بار درخواست کے باوجود قید پاکستانیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چین کے ساتھ دوستی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قید زیادہ تر پاکستانیوں پر دہشت گردی کے الزامات ہیں لیکن افغان حکومت پاکستانیوں پر الزامات سے متعلق پاکستانی سفارت خانے کو آگاہ نہیں کرتی اور نہ ہی ہمارے سفارت خانے کو قیدیوں تک کونسلر رسائی دی جاتی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان افغان سفارت خانے کو مکمل تعاون فراہم کرتی ہے لیکن دوسری جانب سے اس کے برعکس رویہ قابل افسوس ہے، ہم نے اعلٰی سطح پر بھی افغان حکومت کے ساتھ اس مسئلے کو بار بار اٹھایا ہے۔