آتشزدگی فائربریگیڈ و آبی اداروں میں صائب تعاون
آتشزدگی کے واقعات اور موسم سرما کا چولی دامن کا ساتھ ہے، تیز ہوا سے آگ کے شعلے لمحوں میں تباہی مچاتے ہیں۔
موسم سرما کی آمد، تیز ہواؤں اور دیگر وجوہ کی بنا پر ملک کے مختلف شہروں میں آتشزدگی کے المناک واقعات ہوئے جس میں کروڑوں کا سامان جل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نیو کراچی کے صنعتی ایریا سیکٹر 16 بی کے قریب تولیہ اور گارمنٹ کی تین منزلہ فیکٹری جب کہ صنعتی علاقے سائٹ کے ایک وئیر ہاؤس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی مگر فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارکردگی کی صائب اطلاعات ملی ہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر کے مطابق اتوار کو صنعتی علاقوں نارتھ کراچی اور سائٹ میں فیکٹریوں اور کیمیکل گوداموں میں لگنے والی خطرناک آگ پربروقت قابو نہ پایا جاتا تو کیمیکل کے گوداموں میں آگ لگنے سے صنعتی علاقوں میں اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا، عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کر کے شہرکوایک بڑے نقصان سے بچا لیا، ادھر ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی نے اتوار کو شہر کے 2 مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کو فوری طور پر ایک لاکھ گیلن سے زائد پانی فراہم کیا۔
حقیقت یہ ہے کہ آتشزدگی کے واقعات اور موسم سرما کا چولی دامن کا ساتھ ہے، تیز ہوا سے آگ کے شعلے لمحوں میں تباہی مچاتے ہیں، اس لیے ریسکیو اور آگ بجھانے کے جدید ترین آلات کی ملک گیر سطح پر ہمہ وقت دستیابی ناگزیر ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں ریجنل پاسپورٹ آفس میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے فرنیچر جل گیا لیکن ریسکیو عملہ نے بارہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اہم دستاویزات' پاسپورٹس' جدید ٹیکنالوجی سسٹم وآلات کو جلنے سے بچالیا۔
ادھر والٹن روڈ لاہور پر دکان میں شارٹ سرکٹ اور جوہرٹاؤن کے ایک علاقے میں گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا فرنیچر جل گیا،خیبرپختونخوا کے علاقہ دیربالااترنگو سے ملنے والی ایک درد انگیز اطلاع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں پورے گاؤں کو آگ لگا دی جس سے 20 مکان جل کرخاکستر ہوگئے جو دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، گھرخالی پڑے تھے جن کو نامعلوم ملزموں نے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے مالیت کے گھر خاکستر ہوگئے۔
آتشزدگی کے واقعات کی وجوہ کبھی یکساں نہیں ہوتیں، رہائشی علاقوں یا صنعتی زونز میں لگنے والی آگ بے حد ہولناکی پیدا کرتی ہے ، ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اسنارکل سیڑھیوں کی مزید ضرورت ہے، اسی طرح فائربریگیڈ اور فراہمی آب کے متعلقہ اداروں میں اشتراک عمل کے موجودہ معیار اور تعاون کو آیندہ بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ انسانی و مالی نْقصان کم سے کم ہو۔