ایڈیلیڈ ٹیسٹ لوکیش راہول کے ٹیسٹ وننگ کیچ پر تنازع
سابق کرکٹرڈین جونز اور تجزیہ نگار ڈینس فریڈمین نے اسے کیچ قرار دینے سے ہی انکار کردیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں لوکیش راہول کی جانب سے تھامے گئے ٹیسٹ وننگ کیچ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
آسٹریلیا کو ٹیسٹ جیتنے کیلیے صرف 32 رنز مزید درکار تھے کہ جب ایشون کی گیند جوش ہیزل ووڈ کے بیٹ کا کنارہ چھوتے ہوئے گلی کی جانب گئی، وہاں موجود لوکیش راہول نے لو کیچ تھام کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی جب کہ سابق کرکٹرڈین جونز اور تجزیہ نگار ڈینس فریڈمین نے اسے کیچ قرار دینے سے ہی انکار کردیا، ری پلیز میں گیند بالکل گراؤنڈ کے قریب سے لوکیش کے ہاتھوں میں جا رہی تھی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا تھا کہ کیچ قرار دینے سے قبل تھرڈ امپائر سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔