حمزہ شہباز کو قطر جانے سے روک دیا گیا پاسپورٹ ضبط
حمزہ شہباز قطر سے لندن جانا چاہتے تھے اور نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر انہیں روکا گیا
ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو قطر جانے سے روکتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو قطر ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ جانے سے روک دیا گیا۔ وہ قطر سے لندن جانا چاہتے تھے اور ایف آئی اے امیگریشن نے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشنز کا انکشاف
ایف آئی اے زرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں روکا گیا۔ وہ قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ جارہے تھے جہاں سے انہوں نے لندن روانہ ہونا تھا۔
ان کے ساتھ دو افراد بھی تھے اور حمزہ شہباز شریف کو آف لوڈ کیے جانے کے بعد وہ بھی روانہ نہیں ہوئے۔ ایف آئی اے زرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا پاسپورٹ قانونی کارروائی کرنے کے بعد واپس دے دیا جائے گا۔