سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں آصف زرداری
مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی بھی حکومت مضبوط اور پائیدار نہیں ہوگی، شریک چئیرمین پیپلز پارٹی
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں سے سیاسی قیادت اور سیاسی پارٹیاں ہرگز کمزور نہیں ہوں گی بلکہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ہرحکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی بھی حکومت مضبوط اور پائیدار نہیں ہوگی، سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو اور ہر فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو۔