1979 کے بلدیاتی نظام کی مخالفت کرنیوالے اسی نظام کے تحت میئر رہ چکے ہیں آغا سراج درانی
1979 کا بلدیاتی نظام حرف آخر نہیں اس میں ترامیم ہوسکتی ہیں، آغا سراج درانی
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ 1979 کے بلدیاتی نظام کی مخالفت کرنے والے اسی نظام کے تحت کراچی کے مئیر رہ چکے ہیں۔
کراچی میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو بلدیاتی نظام کا فیصلہ سڑکوں کی بجائے مذاکرات کی میز پر کرنے کے لیے دعوت دے دی ہے اور سندھ حکومت اگلے 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کراسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1979 کا بلدیاتی نظام حرف آخر نہیں اس میں ترامیم ہوسکتی ہیں جس کے لئے پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔