پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب 39000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد گر گئی
ترسیلات زرمیں کمی، ورلڈ بینک کی جانب سے250ملین ڈالر کا ایمرجنسی لون معطل کیے جانے کی اطلاعات مندی کا سبب بنیں
اکتوبرمیں ترسیلات زرمیں 400ملین ڈالرکی کمی اور عالمی بینک کی جانب سے250ملین ڈالر کا ایمرجنسی لون معطل کیے جانے کی اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد ایک بار پھر مندی کے اثرات غالب ہوئے۔
جس سے انڈیکس کی39000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھر گر گئی۔ مندی کے سبب 67اعشاریہ34 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے82ارب 42 کروڑ 89 لاکھ39 ہزار 650روپے ڈوب گئے۔
جس سے انڈیکس کی39000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھر گر گئی۔ مندی کے سبب 67اعشاریہ34 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے82ارب 42 کروڑ 89 لاکھ39 ہزار 650روپے ڈوب گئے۔