میرپور بٹھورو بلیک میلنگ کیخلاف میڈیکل عملے کی ہڑتال
او پی ڈی کا بائیکاٹ، مریضوں کو پریشانی،دھمکیاں دیکرڈیوٹی کرنے نہیں دی جاتی،مظاہرین
PESHAWAR:
میرپور بٹھورو تعلقہ اسپتال کے میڈیکل عملے نے بلیک میلروں کی جانب سے ڈاکٹروں اور عملے سے بھتہ خوری ، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے خلاف اسپتال میں ہڑتال کر دی اور او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا۔
بلیک میلروں اور بھتہ خوروں کے خلاف سینئر میڈیکل آفیسر محمد اسحاق کھئی کی قیادت میں سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر علی محمد میمن، ڈاکٹر عبدالرشید، ڈاکٹر اکبر، ڈاکٹر فیض احمد کھٹی، پیرامیڈیکل کے صدر آمون جت، نائب صدر محمد خان اور دیگر نے کہا کہ شہر کے کچھ نام نہاد بلیک میلر ہم سے بھتہ طلب کرتے ہوئے دھمکیاں دے رہے ہیں اور ہراساں کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں ڈیوٹیاں کرنے نہیں دی جاتی ہیں اور اسپتال کا ماحول خراب کیاجارہا ہیں۔
ڈاکٹروں اور عملے کی ہڑتال اور اور پی ڈی بائیکاٹ کے باعث مریض پریشانی کا شکار رہے۔ میرپور بٹھورو اسپتال کے اسٹاف سے اظہار یکجہتی کے طور پر دوڑ، جھوک، چوہڑ جمالی اور جاتی میں بھی ڈاکٹروں نے احتجاج کیا۔ ڈاکٹروں اور اسٹاف نے کہا کہ اگر ہمیں ہراساں کرنا اور بیلک میل کرنے کا دھندا ختم نہیں کیا گیا تو ہم پولیو پروگرام کا بائیکاٹ کریں گے۔