اوباما انتظامیہ کی کانگریس سے پاکستانی امداد میں ایک تہائی کمی کی استدعا

پاکستان کواگلے مالی سال کیلیے1.9کے بجائے1.2ارب ڈالرامدادملنے کی توقع ہے،کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ میں انکشاف

پاکستان کواگلے مالی سال کیلیے1.9کے بجائے1.2ارب ڈالرامدادملنے کی توقع ہے،کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ میں انکشاف فوٹو: رائٹرز/فائل

اوباماانتظامیہ نے کانگریس سے مالی سال 2014میں پاکستان کیلیے اقتصادی اورسلامتی کیلیے امدادمیں وسیع پیمانے پرکمی کی استدعاکی ہے۔

کانگریشنل ریسرچ سروس کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق اوباماانتظامیہ نے کانگریس سے استدعاکی ہے کہ پاکستان کومالی سال 2012میں اقتصادی اورسلامتی کی مدمیں جو امداددی تھی،مالی سال 2014کے لیے اس میں ایک تہائی کمی کی جائے۔




رپورٹ میں مزید کہاگیاکہ انتظامیہ نے کانگریس سے مالی سال 2014 میں پاکستان کیلیے امداد کی مد میں 1.2ارب ڈالر مختص کرنے کی استدعاکی ہے جبکہ 2012میں پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کے علاوہ 1.9ارب ڈالر کی امداددی گئی تھی،پاکستان کیلیے مالی سال2013میں مختص کی جانے والی امداد کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔اوباماانتظامیہ نے کانگریس سے مالی سال2014کیلیے پاکستان کیلیے اقتصادی تعاون کی مدمیں1162.57ملین ڈالرامدادکی استدعاکی ہے جس کادوتہائی اقتصادی اورایک تہائی سلامتی کے امورکیلیے مختص ہو گامجموعی امداد281.2ملین ڈالرکی وہ رقم بھی شامل ہے جوکہ فرنٹ لائن ریاستوں کیلیے عارضی بنیادوں پرضروریات پوری کرنے کیلیے مختص کی جاتی ہے۔
Load Next Story