شاہین سیریز مشقیں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی آرمی چیف
آرمی چیف نے کراچی میں پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر فضائی مشقوں کا معائنہ کیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شاہین سیریز کی مشقیں پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر پاک چین بین الاقوامی ائیر شاہین 7 مشقوں کا معائنہ کیا اور مشقوں میں شریک دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ اور پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی انٹرنیشنل ایئر مشق کیلئے کوششوں کی تعریف کی بھی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی، اس سے دونوں عظیم اقوام اور مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ بھی ملے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان شاہین سیریز کی یہ ساتویں مشق ہے جو ہر سال منعقد ہوتی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=XPQMXCoQ20M