مرغی پال پروگرام محکمہ پولٹری ریسرچ کو 25 لاکھ مرغیاں تیار کرنیکا ٹاسک
وزیر اعظم کی ''مرغی پال پروگرام'' اسکیم میں پرندوں کی قیمتیں بھی کم کر دی گئیں اور ایک پرندہ کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے، اسکیم کا باقاعدہ آغاز نئے سال کے پہلے ماہ جنوری میں کیا جارہا ہے، اسکیم کے تحت اب5مرغیوں اور1 مرغے کاپیکیج ہو گا جس کی قیمت صرف 800 روپے ہوگی جبکہ اسکیم سے ہٹ کرخریدنے والے کو یہ سیٹ 1200 روپے میں ملے گا۔
واضح رہے کہ اسکیم میں شامل ہونے کے لیے فارم بھرنا ہوگا جو محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ،پولٹری ریسرچ انسٹیٹیویٹ سے فری ملے گا، ان پرندوں کا وزن 900 گرام ہوگا اور یہ مرغیاں سال میں280 سے300 انڈے دیں گی جب کہ چوزوں کی تیاری ہنگامی طور پرمحکمہ کے پولٹری فارم راولپنڈی، دینہ، اٹک، سرگودھا، ملتان، گجرات، ڈیرہ غازی خان میں شروع کر دی گئی ہے۔