نوازشریف کیخلاف پاکپتن اراضی کیس میں تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

ڈی جی نیکٹا خالق داد لک جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے، عدالت

ڈی جی نیکٹا خالق داد لک جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے، عدالت

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔

سپریم کورٹ میں پاک پتن اراضی کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں سیکرٹری نے جعلی منظوری دی ہے، کیا نوازشریف نے ریکارڈ کا جائزہ لیا ہے، انہوں نے تو اپنی یادداشت پر ہی سوال اٹھا دیا، نواز شریف کی منظوریاں ریکارڈ پر موجود ہیں۔


چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جے آئی ٹی کا رسک لے رہے ہیں، خالق داد لک کی سربراہی میں جے آئی ٹی بناتے ہیں، ٹیم میں آئی بی اور آئی ایس آئی کو بھی شامل کریں گے جس پر نوازشریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف جے آئی ٹی کے لئے آمادہ ہو گئے، عدالت جس کو مناسب سمجھے تحقیقات سونپ دے۔

سپریم کورٹ نے ڈی جی نیکٹا خالق داد لک کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ہفتے میں ٹی او آر طلب کرلیے جب کہ خالق داد لک کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }