سابق قومی ویمن کرکٹرشرمین خان انتقال کرگئیں

نمونیہ کی وجہ سے انتقال کرنے والی شرمین خان کی تدفین دوپہر کولاہورمیں ہوگی

سابق ویمن کرکٹر شرمین خان نے 28 میچ پاکستان کی جانب سےکھیلے فوٹوفائل

سابق قومی ویمن کرکٹرشرمین خان 48 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق قومی ویمن کرکٹرشرمین خان لاہور میں نمونیہ کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔


سابق کھلاڑی شرمین خان نے پاکستان میں ویمن کرکٹ متعارف کرانے میں اہم کردار اداکیا، اڑتالیس سالہ شرمین خان نے 28 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اہلخانہ کے مطابق شرمین خان کی تدفین دوپہرکولاہورمیں ہوگی۔

کرکٹر شرمین کے والد نے ویمن کرکٹ کو 90 کی دہائی میں بہت سپورٹ کیاتھا۔ قومی ویمن کرکٹرز نے شرمین خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }