ترکی میں ٹرین حادثے میں 7 افراد جاں بحق 43 زخمی

ٹرین اسٹیشن پر کھڑے پٹریوں کا معائنہ کرنے والے انجن سے ٹکراگئی۔

ٹرین اسٹیشن پر کھڑے پٹریوں کا معائنہ کرنے والے انجن سے ٹکراگئی۔ فوٹو: رائٹرز

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ٹرین اور انجن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرین ترک دارالحکومت سے صوبہ قونیہ کی طرف جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث انقرہ سے کچھ ہی فاصلے پر ایک اسٹیشن پر پٹریوں کا معائنہ کرنے والے انجن سے ٹکراگئی جس کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔




انقرہ کے گورنر واسب ساہن نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث اس اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ٹرین نے رکنا بھی نہیں تھا، ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ واقعے کی تحققیات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ہی حادثے کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

واضح رہے ترکی میں گزشتہ ماہ بھی ایک ٹرین حادثہ پیش آیا تھا جس میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story