پی آئی اے پر قرضوں کا حجم 247 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

پی آئی اے نے حکومتی ضمانت پر 198 ارب جب کہ اثاثوں پر 41 ارب روپے کے قرض لئے، تحریری جواب

پی آئی اے کا شمار ماضی میں دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن پی آئی اے پر قرضوں کا حجم 247 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کے قرضوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دے دیا۔ جواب کے مطابق پی آئی اے پر اسوقت 247 ارب 37 کروڑ روپے کے قرضوں کا بوجھ ہے۔


تحریری جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے حکومتی ضمانت پر 198 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے جب کہ اثاثوں پر 41 ارب روپے کے قرضے لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا شمار ماضی میں دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اب یہ ملک کے بدحال اداروں میں شمار ہوتا ہے۔
Load Next Story