نیب نے راناثنااللہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغازکردیا


رانا ثنااللہ پرفیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کرمن پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی راناثناءاللہ بھی نیب کے شکنجے میں آگئے، نیب نے سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کے خلاف فیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کرمن پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کے الزام پر تحقیقات شروع کر دیں۔
واضح رہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے جب کہ شہباز شریف اور خواجہ برادران اس وقت نیب کی زیرحراست میں ہیں۔