ایکنک نے 13 کھرب مالیت کے 5 بڑے توانائی منصوبوں کی منظوری دیدی

نیوكلیئر توانائی كے منصوبوں سے 2200 میگاواٹ جبکہ نندی پور پاور پراجیكٹ سے 425 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، اعلامیہ

اجلاس میں 970 میگاواٹ كے نیلم جہلم پراجیكٹ پر كام كی رفتار تیز كرنے كا بھی فیصلہ كیا گیا اور اس كے لئے 274 ارب روپے كی منظوری دی گئی۔ فوٹو: این این آئی

ARMAZI:
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) نے 13 کھرب مالیت کے 5 بڑے توانائی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن سے 3500 میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔


سرکاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار كی زیر صدارت ایكنک كا اجلاس ہوا جس میں 5 بڑے توانائی كے منصوبوں كی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ نیوكلیئر توانائی كے منصوبوں پر 9 كھرب 58 ارب روپے خرچ ہوں گے جس سے 2200 میگاواٹ بجلی حاصل كی جاسکے گی جبکہ نندی پور پاور پراجیكٹ کی لاگت میں 57 ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے 425 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔

اعلامیے كے مطابق اجلاس میں 970 میگاواٹ كے نیلم جہلم پاور پراجیكٹ پر كام كی رفتار تیز كرنے كا بھی فیصلہ كیا گیا اور اس كے لئے 274 ارب روپے كی منظوری دی گئی۔
Load Next Story