ٹھٹھہ پک اپ نے موٹرسائیکل کو روند دیا ایک ہلاک 2زخمی

حادثہ گجو کے قریب پیش آیا، تینوں موٹرسائیکل سوار ٹھٹھہ آرہے تھے، زخمیوں کی حالت نازک

نامعلوم تیز رفتار پک اپ انھیں روندتی ہوئی چلی گئی جس کے نتیجے میں جان محمد ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔فوٹو: فائل

گجو کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گجو سے 3 افراد جان محمد ملاح، شاہ جہاں اور دلمراد موٹرسائیکل پر ٹھٹھہ آرہے تھے کہ نامعلوم تیز رفتار پک اپ انھیں روندتی ہوئی چلی گئی جس کے نتیجے میں جان محمد ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہ جہاں اور دلمراد شدید زخمی ہوگئے۔




زخمیوں کو اور لاش کو مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
Load Next Story