اسکولوں نے زائد فیس نہ دینے پر طالبعلم کو نکالا تو سخت کارروائی ہوگی سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی 20 فیصد فیس کم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی 20 فیصد فیس کم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا فوٹو:فائل

KARACHI:
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ نجی اسکولوں نے زائد فیس نہ دینے پر کسی طالبعلم کو نکالا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی 20 فیصد فیس کم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے 22 نجی اسکولز کو اپنی فیس کم کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ تمام نجی اسکولز آئندہ تعلیمی سال کیلئے 5 فیصد فیس میں اضافہ کرسکتے ہیں، تاہم فیس میں 6 سے 8 اضافہ ریگولیٹری باڈی کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کا حکم


عدالت نے اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کی لی گئی فیس کو ایڈجسٹ یا دو ماہ میں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نجی اسکول بند نہیں ہوگا نہ کسی طالب علم کا نکالا جائیگا، اسکول بند ہوا یا کسی طالبعلم کو نکالا گیا تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے 16 اسکول سیل کردیئے

فیصلے میں کہا گیا کہ ایف بی آر 22 تعلیمی اداروں کے ٹیکس کی جانچ پڑتال کرے اور ایف آئی اے اسکولوں کا ریکارڈ تحویل میں لے گا جب کہ سپریم کورٹ کا عبوری حکم پہلے کے تمام احکامات پر تقویت رکھے گا۔
Load Next Story