زائد کرایہ لینے پر خواتین نے کنڈیکٹر کی پٹائی کردی
کراچی سے نوکوٹ کا 12 سوکرایہ لینے پر خواتین مشتعل، مسافروں سے تلخ کلامی معمول بن گئی
KARACHI:
نوکوٹ کراچی روڈ پر چلنے والی ایئرکنڈیشن کوچ مالکان نے عید سے 3 روز قبل ہی 100 فیصد کرایہ زیادہ وصول کرنے پر کنڈیکٹروں اور مسافروں میں جھگڑے معمول بن گئے۔
اتوار کے روز کراچی سے نو کوٹ جانے والی 3 خواتین نے 1200 روپے کرایہ وصول کرنے پر کنڈیکٹر کی جوتوں سے پٹائی کردی اور اسے اصل کرایہ لینے پر مجبور کر دیا جبکہ صحرائے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے مزدور طبقے کیدرجنوں مسافروں نے بتایا کہ ہم کراچی میں محنت مزدوری کرکے عید پر اپنے گائوں آنے کیلیے کوچ میں سوار ہوگئے جس پر کوچ والوں نے ہم سے 1200 روپے کرایہ فی کس وصول کیا اور اب نوکوٹ سے ٹیکسی والے ہمیں لوٹیں گے، انھوں نے کہا کہ ہم غریبوں کی کیا عید ہوگی۔