محمد رضوان نے جنوبی افریقا میں ٹیم کو جوائن کرلیا
لیگ اسپنر یاسر شاہ 20 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچیں گے
وکٹ کیپر محمد رضوان نے جوہانسبرگ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔
ایمرجنگ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کولمبو سے جنوبی افریقہ پہنچے ہیں، جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ 20 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچیں گے۔ قومی کھلاڑیوں نے جنوبی افریقا پہنچ کر طویل مسافت کے بعد ہوٹل میں آرام کو ترجیح دی جب کہ پاکستانی ٹیم آج پہلا پریکٹس سیشن کرے گی جس میں فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے جم ورک کے ساتھ بیٹنگ اوربولنگ کی خامیوں کو دور کرنےپر توجہ دی جائے گی۔
قومی ٹیم اپنے دورے کا آغاز 19 دسمبر کو بنونی میں جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کے ساتھ میچ سےکرے گی، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو کیپ ٹاون میں شیڈول ہے جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 جنوری کو جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں رکھاگیا ہے۔ قومی ٹیم اپنے دورے میں 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلےگی۔