پی آئی اے کا چین یورپ اور افغانستان جانے والوں کیلیے کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے نے پاکستان سے بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپے کمی کردی

یورپ (ما سواے برطانیہ ) کے لئے رعایتی پیشکش 14 سے 28 دسمبر کے دوران سفر کے لئے ہو گی، فوٹو: فائل

پی آئی اے نے پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کے لئے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔

قومی فضائی کمپنی سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے نےپاکستان سے بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ ساتھ مفت سامان کی رعایت 40 کلو گرام تک بڑھا دی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے میں 10 سال کے دوران 134 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے یورپ (ماسواے برطانیہ ) سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے،پاکستان سے پیرس ، میلان ، اوسلو ، کوپن ہیگن اور بارسلونا جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں 5-6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے،یورپ (ما سواے برطانیہ ) کے لئے رعایتی پیشکش 14 سے 28 دسمبر کے دوران سفر کے لئے ہو گی۔

اسی طرح پاکستان سے کابل کے لئے کرایوں میں 2 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے یہ رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
Load Next Story