عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

سمارا میں واقع مسجد کے قریب خود کش حملہ آورگاڑی میں سوار ہوکرنماز جمعہ سے کچھ دیر قبل پہنچا اورخودکو دھماکے سے اڑالیا

سمارا میں الحق اسکوائر پر واقع مسجد کے قریب خود کش حملہ آورگاڑی میں سوار ہوکر نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل پہنچا اورخود کو دھماکے سے اڑالیا فوٹو: اے ایف پی

عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نیتجے میں 7 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر سمارا میں الحق اسکوائر پر واقع مسجد کے قریب خود کش حملہ آورگاڑی میں سوار ہوکر نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل پہنچا اورخود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے فوجی وردی پہن رکھی تھی، دوسرا دھماکا عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی شہر کوت میں ہوا جس سے ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے جب کہ عراقی شہر حویجہ میں شدت پسند بم نصب کررہے تھے کہ اسی دوران بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

عراق میں رواں سال کے آغاز سے فرقہ ورانہ فسادات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال اپریل سے جون کے درمیان 2 ہزار 500 افراد دہشت گردی کے واقعات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story