ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیم کی جیت کی گارنٹی نہیں دے سکتا ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور

شاہد آفریدی بہترین کرکٹر ہیں تاہم ان کا بیٹنگ اور بولنگ دونوں کی فارم میں آنا ضروری ہے، ڈیو واٹمور

کسی بھی کھلاڑی کی عمر کی بجائے فٹنس اور پرفارمنس کو مد نظر رکھنا چاہئے اور مصباح الحق دونوں میں فٹ ہیں، ڈیو واٹمور فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی جیت کی گارنٹی نہیں دے سکتے تاہم جیت کے امکانات یکساں موجود ہیں۔


نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈیو واٹمور نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا موسم پاکستانی ٹیم کے لئے بھی سازگار ہے اس لئے سیریز بھرپور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی عمر کی بجائے فٹنس اور پرفارمنس کو مد نظر رکھنا چاہئے اور مصباح الحق دونوں میں فٹ ہیں۔

ڈیو واٹمور کا کہنا تھا کہ عمر اکمل وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہےجب کہ شاہد آفریدی بہترین کرکٹر ہیں تاہم ان کا بیٹنگ اور بولنگ دونوں کی فارم میں آنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس تکلیف دہ تھی تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت کر اس تکلیف میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
Load Next Story