کسٹمز گوادر کی کارروائی ایک کروڑ مالیت کی ممنوعہ اشیا ضبط

7ٹن ممنوعہ چھالیہ اور4لاکھ انڈین گٹکے کے پاوچزبھیڑکی کھالوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں،ڈپٹی کلکٹرکسٹمز گوادر

7ٹن ممنوعہ چھالیہ اور4لاکھ انڈین گٹکے کے پاوچزبھیڑکی کھالوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں،ڈپٹی کلکٹرکسٹمز گوادر۔ فوٹو: فائل

پاکستان کسٹمز گوادر کلکٹریٹ نے ہفتے کی شام ایک کارروائی کے دوران 7ٹن ممنوعہ چھالیہ اور 4لاکھ انڈین گٹکے کے پاوچز کی کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

ڈپٹی کلکٹرکسٹمز گوادر احسن شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مزکورہ ممنوعہ اشیا جن میں 7ٹن ممنوعہ چھالیہ اور 4لاکھ انڈین گٹکے کے پاوچز شامل ہیں، بھیڑ کی کھالوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ پکڑی جانے والی ممنوعہ اشیا کی مالیت1کروڑ10 لاکھ روپے ہے۔ ان ممنوعہ اشیاکوکوئٹہ سے کراچی ایک مزدا ٹرک کے ذریعے اسمگل کی جارہی تھیں۔


احسن شاہ نے بتایا کہ چھالیہ اور انڈین گٹکے کی اسمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع خردی گئی ہیں۔

 
Load Next Story