پاک افغان سرحد پر 802 کلو میٹر باڑ نصب 233 قلعوں کی تعمیر بھی مکمل فوجی ترجمان

پورے پاک افغان بارڈرپر باڑ نصب ہونے اور 843قلعے تعمیر کرنے کا مجموعی کام دسمبر 2019 تک مکمل کر لیا جائے گا

منصوبے سے دہشت گردوں کی نقل وحرکت محدود،پاک افغان عوام کوفائدہ ہوگا، میجرجنرل آصف غفور،ٹویٹرپرتفصیلات جاری کردیں۔ فوٹو: فائل

افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ اور قلعوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر کے ذریعے جاری منصوبے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کی مجموعی لمبائی 2611 کلومیٹر ہے، ترجیحی مرحلے کے دوران 843 قلعوں میں سے 233 تعمیر کئے جاچکے جبکہ 1200 کلومیٹر میں سے 802 کلومیٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔


میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا ہے کہ ترجیحی مرحلہ جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ انشاء اللہ پورے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگنے اور قلعے تعمیر کرنیکا مجموعی کام دسمبر 2019 تک مکمل کر لیا جائیگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے دہشتگردوں کی نقل و حرکت محدود ہوگی اور پاکستان، افغانستان کے پرامن عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

 
Load Next Story