سونے کی قیمت میں فی تولہ 150 روپے اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر66350روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر56884روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر66350روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر56884روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو : فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کوفی تولہ اور 10 گرام سونے قیمتیں مزید بڑھ کر تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1239ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کوفی تولہ اور 10 گرام سونے قیمتیں مزید بڑھ کر تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔


فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150روپے اور128 روپے کا اضافہ ہوگیا جسکے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر66350روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر56884روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 754روپے45پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

 
Load Next Story