سہ ملکی سیریز بابر کی جگہ سمیع پاکستان کی انڈر19 ٹیم کے کپتان مقرر
28 جولائی سے 20 اگست تک شیڈول میچز کیلیے جونیئر ٹیم رواں ماہ انگلینڈ جائے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں سہ ملکی سیریزکیلیے 15 رکنی قومی انڈر19 اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بابراعظم کی جگہ اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم کوکپتان کی ذمہ داری سونپ دی گئی، دیگرکھلاڑیوں میں عمران بٹ، حسین طلعت، امام الحق، ظفرگوہر، ضیا الحق، اویس منیر، محمد آفتاب، حسن رضا، رافع احمد، سعود شکیل، شایان جہانگیر، کامران غلام، نعمان اکرم اوروکٹ کیپر سیف اللہ خان شامل ہیں، سکندر خان، فرحان نذر، تیمور خان، وقاص گجر، غلام محمد اور فراز میر کو بطور ریزرو پلیئر رکھا گیا ہے۔اعظم خان کوچ اورعلی ضیا ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، لیاقت علی فزیو ، یاسر ملک ٹرینر اور احسن احسان اینالسٹ کے طور پر اسکواڈ کے ہمراہ جارہے ہیں۔
قومی انڈر19 ٹیم ٹرائنگولر سیریز کیلیے 28 جولائی سے 20 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، پاکستان اور میزبان ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیشی سائیڈ بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔ یا د رہے کہ اقبال قاسم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی جمعرات کو تحلیل کیے جانے سے قبل ہی اسکواڈ کا انتخاب مکمل کرکے فہرست پی سی بی کے حوالے کرچکی تھی تاہم باقاعدہ اعلان گذشتہ روز کیا گیا۔