سندھ حکومت کے ساتھ چلنے کی بہت کوشش کی لیکن تعاون نہیں کیا گیا گورنر سندھ
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مدعو نہ کیا جانا سمجھ نہیں آتا، گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بہت کوشش کی سندھ حکومت کے ساتھ مل کرچلوں لیکن افسوس کہ بہتر رد عمل نہیں ملا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بہت کوشش کی سندھ حکومت کے ساتھ مل کرچلوں لیکن افسوس کہ بہتر رد عمل نہیں ملا، مجھے نہیں معلوم سندھ حکومت کو کیا اعتراض ہے، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مدعو نہ کیا جانا سمجھ نہیں آتا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ تعمیراتی صنعت معیشت کے لیے سود مند ہے، وفاق کی معاونت سے کراچی میں جاری منصوبوں کی نگرانی کروں گا، سندھ حکومت کو بھی نگرانی میں شامل ہونے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول نہیں کی، سندھ حکومت کو کہا ہے کہ اگر اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتے تو پھر بھی آکر فنڈز کی مانیٹرنگ کا حصہ بنیں۔