نیب نے مالم جبہ اراضی لیز کیس میں مجھے کلین چٹ دے دی وزیراعلی خیبر پختونخوا
مالم جبہ اراضی لیز کیس میں آج میری پہلی اور آخری پیشی تھی، محمود خان
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ نیب نے مالم جبہ زمین لیز کیس میں مجھے کلین چٹ دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے مالم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور سینیئر صوبائی وزیر عاطف خان کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نیب نوٹس کے مطابق پیش ہوگئے جب کہ سینیئر وزیرعاطف خان پیش نہ ہو سکے۔ نیب حکام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔
پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ مالم جبہ زمین لیز میں کسی بھی کاغذ پر میرے دستخط نہیں، اراضی کی لیز کا مجھے معلوم نہیں تھا، میری وزارت تبدیل ہو گئی تھی، نیب آفس میں یہ میری پہلی اور آخری پیشی تھی، نیب نے مجھے کلین چٹ دے دی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی۔