صوبے اور اسلام آباد انتظامیہ جلد بلدیاتی الیکشن کرائیں سپریم کورٹ

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد حکومت کی ذمہ داری ہے ، سپریم کورٹ

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد حکومت کی ذمہ داری ہے ، سپریم کورٹ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز میں الیکشن کرانے کے بارے میں تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔


سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریرکیا ہے ۔فیصلے میں تمام صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ اس کے ذریعے نچلی سطح پر عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے انتظامی امور میں شر یک ہوتے ہیں جس سے اچھی طرز حکمرانی کو تقویت ملتی ہے اور عوام کی فلاح کے مقصد کا حصول آسان ہو جاتا ہے ۔ فیصلے میں 15 ستمبر تک کنٹونمنٹ بورڈ میں الیکشن کا پراسس مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story