مسابقتی کمیشن کاغیرشفاف تجارتی طریقوں کانوٹس
صارف حقوق کے تحفظ اور مسابقت کوفروغ دینے کیلیے کارروائی کرینگے، چیئرپرسن
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے غیرشفاف تجارتی طریقے اختیار کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن راحت کونین حسن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ٹیلی کام، بینکنگ اور آٹوموبائل شعبے کی بعض کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ اور تجارت کے غیرشفاف طریقے اختیار کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر کمیشن نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ مارکیٹ میں مسابقت اور شفاف تجارتی طریقوں کے فروغ کے لیے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔