آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل میں رسائی کا معرکہ
کرسٹوفر کی سنچری رائیگاں،اسکاٹ لینڈ نے زمبابوے کوہرادیا
انڈر 19ورلڈ کپ میں منگل کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ فائنل میں رسائی کی جنگ لڑیں گے، اتوار کو منعقدہ ابتدائی دو کوارٹر فائنلز میں دفاعی چیمپئن کینگروز نے بنگلہ دیش کو 5وکٹ سے پچھاڑ دیا، پارٹ ٹائم بولر ٹریوس ہیڈ نے 3وکٹیں اپنے نام کیں، آسٹریلوی کپتان ولیم بوسسٹو کو 71 کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں 171رنز پر ڈھیر ہوگئی، اوپنر سومیہ سرکار73 کے علاوہ کوئی بھی دیگر بنگلہ بیٹسمین میزبان بولرز کا سامنا اعتماد سے نہیں کرپایا ، لیٹن داس 22رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ٹریوس ہیڈ نے 30رنز دیکر 3وکٹیں لیں جبکہ جوئیل پیرس نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، آسٹریلیا نے ہدف 45.5 اوورز میں 5وکٹ گنوا کر حاصل کیا، اگرچہ بنگلہ بولرز نے جوابی وار کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی ابتدائی چھ اوورز میں محض 11رنز پر 3 صدمے پہنچادیے تھے تاہم ولیم بوسسٹو نے 71 کی ناقابل شکست قائدانہ اننگز کھیل کر بڑے اپ سیٹ کا راستہ روک دیا، ٹریوس ہیڈ نے 44رنز بناتے ہوئے ان کے ہمراہ 67رنز کی اہم شراکت بھی بنائی۔
جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 103رنز کے واضح مارجن سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹ کھوکر 244رنز جوڑے، مرے کوئٹزے67، ڈی برائن اورچاڈ بویس44 رنزکے ساتھ نمایاں رہے،انگلینڈ نے ابتدا میں2 وکٹیں گرجانے کے بعد بین فوئکس اور الیکس ڈیویس کے درمیان 100رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت جیت کی جانب پیشقدمی کی لیکن جنوبی افریقی رائٹ آرم آف بریک بولر پرینلین سبریان نے 4وکٹیں لیکر انگلش بیٹنگ کے پرخچے اڑادیے۔
اس عمدہ کاوش پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیاگیا۔9 سے 16 تک اختتامی آٹھ پوزیشنز کیلیے جاری پلیٹ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 4وکٹ سے ہرادیا، پاپوا نیوگنی نے 5وکٹ پر 239رنز بنائے، کرسٹوفر کینٹ ( 105ناٹ آئوٹ ) اور نائیجل بوگ (55) کے درمیان 101 کی شراکت بنی، آفتاب عالم نے2وکٹیں لیں ،افغان ٹیم نے ہدف 6وکٹ پر 244رنز بناکر حاصل کرلیا، محب اللہ پاک58 اور افسرخان 37 پر ناٹ آئوٹ رہے۔اسکاٹ لینڈ نے زمبابوے کو 41رنز سے زیر کیا۔