وزیر اعظم کی سفارش پر عبدالرؤف چوہدری نئے وفاقی ٹیکس محتسب مقرر
عبدالرؤف چوہدری 4 سال تک بطور وفاقی ٹیکس محتسب فرائض انجام دیں گے، ایوان صدر
وزیر اعظم نواز شریف کی سفارش پر صدر آصف علی زرداری نے عبدالرؤف چوہدری کو وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
ايوان صدر سے جاری ہونے والے بيان كے مطابق شعیب سڈل وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے 2 جون 2013 کو ریٹائر ہو گئے تھے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے عبدالرؤف چوہدری کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب تقرری کی سفارش بھیجی تھی جسے صدر مملکت نے منظور کر لیا، عبدالرؤف چوہدری 4 سال تک اس عہدے پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔