كوئٹہ سمیت شمالی علاقے شدید سردی كی لپیٹ میں

گیس پریشر كی كمی نے شہریوں کی مشكلات بڑھا دیں

گیس پریشر كی كمی نے شہریوں کی مشكلات بڑھا دیں (فوٹو : فائل)

كوئٹہ سمیت بلوچستان كے شمالی علاقے شدید سردی كی لپیٹ میں ہیں جب کہ گیس پریشر میں كمی نے بھی لوگوں كی مشكلات میں اضافہ كردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق كوئٹہ سمیت بلوچستان كے شمالی علاقے شدید سردی كی لپیٹ میں ہیں، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 6 درجے نیچے گرگیا جب كہ شدید سردی كی لہر كے ساتھ گیس پریشر میں كمی نے بھی لوگوں كی مشكلات میں اضافہ كردیا ہے۔سردی كی شدت میں كمی لانے كے لیے شہریوں نے چائے اور قہوہ خانوں كا رخ کرلیا ہے اور گرما گرم چائے كا مزہ لے رہے ہیں۔

محكمہ موسمیات كے مطابق كوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ریكارڈ كیا گیا جب کہ سردی كی شدت میں آئندہ 2 روز تک مزید اضافے كا امكان ہے۔
Load Next Story