امریکا کے برائن برادرز نے ومبلڈن ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
امریکی جوڑی نے فائنل میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور برازیل کے مارسیلو میلو کو6-3، 3-6، 4-6، 4-6 کے اسکور سے شکست دی۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے برائن بردارز نے ومبلڈن ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لندن ميں جاری ایونٹ میں امریکی جوڑی باب برائن اور مائیک برائن نے ڈبلز کے فائنل میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور برازیل کے مارسیلو میلو کو6-3، 3-6، 4-6، 4-6 کے اسکور سے شکست دے کر تیسری دفعہ ومبلڈن ٹائٹل جیتا، ایونٹ میں کامیابی کے بعد برائن برادرز چاروں گرینڈ سلیم جیتنے والی دنیا کی پہلی ڈبلز ٹیم بن گئی ہے۔
برائن برادرز ایونٹ نے گزشتہ سال لندن اولمپک میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جب کہ وہ اب تک 15 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔