نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا کاؤنٹ ڈاؤن 5 دن باقی
آج سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب جمع کرائیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنس پرکاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا اور نیب ریفرنسز پر فیصلے کی گھڑی قریب آگئی ہے۔
احتساب عدالت کوسپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن میں صرف 5دن باقی رہ گئے، ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان ہے،فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی جانب سے بھی حتمی دلائل مکمل کر لیے گئے تاہم آج سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ العزیزیہ میں اس سے قبل ہی عملی ٹرائل مکمل ہو چکا ہے تاہم عدالت کی جانب سے یہ ابزرویشن دی تھی کہ اپنے اطمینان کیلئے فریقین سے سوال جواب کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کریں گے۔