صدر عارف علوی کا اسٹاف کے ہمراہ لنچ لائن میں لگ کر کھانا لیا
عوام کی خدمت کیلیے افسروں کی استعدادکارمیں اضافے پرخصوصی توجہ کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ ایوان صدر میں لنچ کیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ ایوان صدر کے کیفے ٹیریاسے لنچ کیا اورلائن میں لگ کر کھانا ڈالا۔ صدر نے ایوان صدر کے اسٹاف کے ہمراہ بیٹھ کر کھانا کھایا جب کہ اس موقع پر صدر اپنے اسٹاف سے گھل مل گئے۔
منگل کے روزاسلام آباد میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سول سروسزکے تربیتی اداروں کوعوام کی خدمت کیلیے افسروں کی استعدادکارمیں اضافے پرخصوصی توجہ کے ساتھ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگی معیاری تربیت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔